پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ضم کرنے کا فیصلہ

دونوں اتھارٹیز کو ملا کر پنجاب فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بنائی جائے گی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بنیادی کام شہریوں کو صحت مند خوراک کی فراہمی ہے فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس پرابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیاگیاہے.

پنجاب حکومت نے شہریوں کو محفوظ اورصحت مندخوراک کی یقینی بنانےاورانہیں بیماریوں سے بچانے کے لئے پنجاب فوڈاتھارٹی اورپنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو یکجا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پنجاب فوڈاتھارٹی کے ایک انتہائی سینئرعہدیدار نے اس منصوبے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بنیادی کام شہریوں کو محفوظ اور صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بناناہے۔ خوراک محفوظ اوراچھی ہوگی توشہری تندرست اورصحت مندہوں گے اوراگر خوراک ناقص، غیرمعیاری اورملاوٹ شدہ ہوگی تولوگ بیمارہوں گے۔ اس وجہ سے خوراک اورصحت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اسی وجہ سے دونوں اتھارٹیز کو ایک کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کی خوراک اورصحت کو محفوظ بنایا جاسکے۔


محکمہ خوراک پنجاب کے ایک عہدیدارکا کہنا تھا کہ جس وقت پنجاب فوڈاتھارٹی بنائی جارہی تھی اس وقت بھی اسے محکمہ صحت کے ماتحت کئے جانے کا پروگرام تھا ۔لیکن اس وقت محکمہ صحت کے فوڈ انسپکٹروں سے جان چھڑانے کے لئے اس اتھارٹی کو محکمہ خوراک کے ماتحت کیاگیا اب جب کہ فوڈانسپکٹروں کی بڑی تعداد ریٹائرڈہوچکے ہیں اس وجہ سے یہ فیصلہ کیاجارہا ہے۔اس اقدام سے شہریوں کی خوراک اورصحت میں بہتری آئیگی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق اس اقدام سے شہریوں کی خوراک اورصحت کے معاملات کو بہتر بنانے میں مددملے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کی ذمہ داری بھی نبھارہے ہیں۔ دونوں اتھارٹیز کے ضم ہونے سے بننے والی نئی اتھارٹی فوڈ آئٹمز کے ساتھ ساتھ ادویات کے معیاری ہونے کی چیکنگ کرسکے گی۔
Load Next Story