کوئی مذاکرات نہیں ہورہے میڈیا افواہیں اڑارہا ہے طالبان

اے پی سی کے بعد سے حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا، ترجمان تحریک طالبان

مذاکرات کیلیے ڈرون بند ہوں، قبائل سے فوج کی واپسی اور ساتھیوں کی رہائی ضروری ہے فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہورہے۔


اے پی سی کے بعد سے حکومت نے مذاکرات کیلیے طالبان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ میڈیا مذاکرات کے حوالے سے افواہیں اڑا رہا ہے۔ پیر کو نامعلوم مقام سے جاری بیان میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ طالبان کی جانب سے مذاکرات کا مقصد ملک میں شریعت نافذ کرنا ہے۔

طالبان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے 3شرائط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ڈرون حملے بند کرائے، قبائلی علاقوں سے سیکیورٹی فورسز کی واپسی ہو اور طالبان قیدیوں کی رہائی ممکن بنائی جائے، مذاکرات کیلیے ان شرائط پر عملدرآمد ضروری ہے۔
Load Next Story