ڈالر کی قدر گرنے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی کمی

فی تولہ سونا 87200 روپے اور دس گرام سونا 74760 روپے کا ہوگیا

عالمی بازار میں سونا 3 ڈالر کمی سے 1502 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی جب کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 13 پیسے گرگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گرگئی، بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 13 پیسے کم ہوئی اور ڈالر 156 روپے 45 پیسے سے کم ہوکر 156 روپے 32 پیسے پر بند ہوا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10 پیسے گری اور ڈالر 156 روپے 60 پیسے سے گر کر 156 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔


دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونا 1502 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 87 ہزار 200 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے گھٹنے کے بعد 74 ہزار 760 روپے ہوگئی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1050روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 900 روپے پر مستحکم رہی۔

 
Load Next Story