جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال اسلام میں منع ہے خامنہ ای
ایران کے پاس جوہری ٹیکنالوجی تو ہے لیکن اس نے خود کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے ہمیشہ دور ہی رکھا، ایرانی سپریم لیڈر
KARACHI:
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلام میں ہلاکت خیز جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور ان کا استعمال حرام ہے کیوں کہ ایسے ہتھیاروں سے بڑے پیمانے پر معصوم لوگوں کی ہلاکتیں ہوتی ہیں اور جس کے اثرات نسلوں تک جاری رہتے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر اور روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے یا اس کے استعمال کی خواہش ظاہر نہیں کی، جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال اسلام میں منع ہے۔
یہ پڑھیں: امریکا کی ایران کے روحانی پیشوا سمیت اعلیٰ فوجی عہدیداروں پر پابندیاں
ایران کی سب سے طاقتور شخصیت آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایٹمی اسلحہ تیار کرنا اور اس کی ذخیرہ اندوزی اسلام میں حرام ہے، ایران کے پاس جوہری ٹیکنالوجی تو ہے لیکن اس نے خود کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے ہمیشہ دور ہی رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے عالمی جوہری معاہدے کی مقررہ حد سے زائد یورینیئم پیدا کرلی
یاد رہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے عالمی قوتوں (امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین اور روس) نے ایران سے 2005ء میں جوہری معاہدہ طے کیا تھا، گو ایران ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے تاہم امریکا نے ایران پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا الزام عائد کرتے ہوئے 2018ء میں معاہدے سے دست برداری کا اعلان کیا تھا۔
امریکا کی جانب سے عالمی جوہری معاہدے سے دست بردار ہونے اور پے در پے معاشی پابندیاں عائد کرنے پر برہمی اظہار کرتے ہوئے ایران نے بھی ردعمل میں عالمی جوہری معاہدے کی ایک شق کی خلاف ورزی کی اور یورینیم افزودگی کی مقررہ حد کو عبور کرکے زائد یورینیئم افزودہ کی تھی۔