وزیر اعظم نواز شریف نےاثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

وزیراعظم نواز شریف نے 5 اکتوبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے مہلت مانگی تھی، الیکشن کمیشن

وزیراعظم نواز شریف نے 5 اکتوبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے مہلت مانگی تھی، الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل

لاہور:
وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔


الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے گذشتہ روز کمیشن کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات بھجوا دی ہیں، وزیراعظم نے30 ستمبر کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن سے 5 اکتوبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے مہلت مانگی تھی، تاہم اثاثوں کی تفصیلات 7 اکتوبر کو پیش کی گئیں، جبکہ 148 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں نے تاحال اثاثوں کے تفصیلات کمیشن میں جمع نہیں کرائیں۔

واضح رہے کہ قانون کے مطابق ارکان پارلیمنٹ سالانہ بنیادوں پر اپنے اور اہل خانہ کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اور اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو پیش کرنے کے پابند ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story