کشمیریوں سے اظہار یکجہتیحکومت کا اسلام آباد میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کا اعلان
اسلام آباد میں ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی
LANGKAWI:
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وفاقی دارالحکومت میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔
اپنی ٹوئٹ میں فرودس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے وفاقی دارلحکومت میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ یہ زنجیر جمعے کو سہ پہر 3 بجے ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک بنائی جائے گی۔
فرودس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں، ہر محاذ پر ان کے جائز، جمہوری، قانونی حق کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں شرکت کریں گے۔