پیپلز پارٹی کا حکومت مخالف ملک گیر جلسے جلوسوں کا اعلان
بلاول بھٹو زرداری 18 اکتوبر کو کراچی سے احتجاجی جلسوں کا آغاز کریں گے
پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں حکومت مخالف جلسے جلوسوں کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف کراچی سے کشمیر تک احتجاجی پروگرام کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت بلاول بھٹو زرداری 18 اکتوبر کو کراچی جب کہ 23 اکتوبر کو تھرپارکر میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
احتجاجی پروگرام کے تحت بلاول بھٹو زرداری 26 اکتوبر کو سندھ پنجاب کے بارڈر کشمور کے مقام پر احتجاجی جلسہ کریں گے، سندھ کے بعد بلاول بھٹو زرداری کی احتجاجی تحریک کا اگلا قدم جنوبی پنجاب ہوگا، جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں جلسے اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری وسطی پنجاب میں داخل ہوں گے، وسطی پنجاب کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا جائیں گے اور 30 نومبر کو آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں پارٹی کا یوم تاسیس منائیں گے۔