سی ایس ایس کے امتحانات میں کامیابی کی شرح صرف 256 فیصد

امتحانات میں ساڑھے 14ہزار امیدواروں میں سے صرف 372 امیدوار کامیاب ہوئے

حکومت کا کامیابی کے انتہائی کم تناسب پر امتحانات سے قبل امیدواروں کا اسکریننگ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ، ذرائع۔ فوٹو: فائل

سی ایس ایس کے امتحانات میں ساڑھے 14ہزار امیدواروں میں سے صرف 372 امیدوار کامیاب ہوئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مقابلے کے تحریری امتحان ( سی ایس ایس ) کے نتائج میں بہتری کے لئے کی گئی تمام اصلاحات ناکام ہوگئی ہیں، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سی ایس ایس کے امتحانات برائے 2019 میں ساڑھے 14 ہزار امیدواروں میں سے صرف 372 امیدوار ہی کامیاب ہوسکے۔


سی ایس ایس کے امتحانات برائے 2019 کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق امتحانات میں 23 ہزار 403 امیدواروں نے اپلائی کیا تھا جب کہ 14 ہزار 521 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا، تاہم صرف 372 امیدوار ہی کامیابی حاصل کر سکے، اور امتحان کے نتائج کی شرح 2 اعشاریہ 56 فیصد رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب امیدواروں کے انتہائی کم تناسب کی وجہ سے حکومت نے سی ایس ایس امیدواروں کی امتحانات سے قبل اسکریننگ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی منظوری وزیراعظم عمران خان پہلے ہی دے چکے ہیں، اسکریننگ ٹیسٹ کا حتمی فیصلہ کابینہ بہت جلد کرے گی۔

 
Load Next Story