اینٹی کرپشن کا چھاپہ رشوت لینے کیلیے آنے والا ایس ایچ او موقع سے فرار
انسپکٹرنوازبروہی نے باڑے کے مالک کو تھانے بلاکرحراست میں لیا،2لاکھ روپے رشوت لے کر چھوڑا،مزید3 لاکھ وصول کرنے آیاتھا
اینٹی کرپشن پولیس کے چھاپے پر مبینہ طور پر رشوت لینے کے لیے آنے والا ایس ایچ او تھانہ سرسید موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
اینٹی کرپشن پولیس ویسٹ نے باڑے کے مالک علی خان کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 72/19 مقدمہ درج کر لیا، اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او سرسید انسپکٹر نواز بروہی کے خلاف درج کیا گیا۔
مقدمے کے مدعی علی خان نے بتایا کہ نارتھ کراچی میں میرا3 ایکڑ کا پلاٹ ہے میں اس پر کام کروارہا تھا کہ 3 ستمبر کو ایس ایچ او سرسید نے دھوکے سے مجھے تھانے طلب کیا اور سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا جھوٹا مقدمہ درج کرلیا تاہم اسی رات کو مبینہ طور پر 2 لاکھ روپے رشوت وصول کرکے ایس ایچ او نے مجھے رہا کر دیا اور مزید 3 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔
علی خان نے بتایا کہ ایس ایچ او سے تنگ آکر میں نے اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرادیا ، ایس ایچ او نے مجھے 3 لاکھ روپے وصول کرنے کے لیے نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب بلایا جب میں رقم دینے گیا تو ایس ایچ او اینٹی کرپشن کے عملے کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔
علی خان نے بتایا کہ ایس ایچ او کے خلاف مقدمے کے علاوہ عدالت میں ایک پٹیشن بھی دائر کررکھی ہے، مقدمہ درج کے باوجود ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس ایس پی سینٹرل نے پراسرار خاموشی اختیار کرتے ہوئے نواز بروہی کو ایس ایچ او کی عہدے سے اب تک فارغ نہیں کیا۔