وزیر مذہبی امور نے جے یو آئی کے دھرنے کیخلاف ٹاسک کی تردید کردی
وزیر اعظم کی جانب سے مجھے ذمہ داری یا ٹاسک دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پیر نور الحق قادری
وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیراعظم کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنے سے روکنے کا ٹاسک ملنے کی تردید کردی۔
وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مولانا فضل الرحمٰان اور جے یو آئی سے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مجھے ذمہ داری یا ٹاسک دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
پیر نور الحق قادری نے مزید کہا کہ آزادی مارچ اور دھرنے کے حوالے سے حکومت نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ جے یو آئی نے حکومت کے خلاف اسلام آباد تک آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی وزیراعظم عمران خان نے نورالحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنا روکنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔