فضل الرحمان سے رابطہ توڑنے کیلیے نواز شریف کو گرفتار کیا گیا کیپٹن صفدر
قوم کو حکومت سے نجات دلانے میں شہبازشریف کا کردار تاریخی ہوگا، رہنما ن لیگ
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ فضل الرحمان سے رابطہ توڑنے کیلیے نواز شریف کو گرفتار کیا گیا۔
کیپٹن صفدر نے احتساب عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا مولاناسے رابطہ جڑاہوا تھا، اس رابطے کو توڑنےکیلیے نوازشریف کو گرفتار کیا گیا، نوازشریف کو پتا تھا دھرنے سے پہلے ایسا ہوگا، انہوں نے اپنا پورا پروگرام لکھ کر حسین نواز کو بھیج دیا ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے وقتا فوقتا نوازشریف کا پیغام دیں گے، میں پیغام رساں ہوں اگر مجھ سے کسی کو جلن ہوتی ہے تو ہوتی رہے۔
کیپٹن صفدر نے کہا کہ آنے والا وقت بہت نازک ہے، بہت سے لوگ گھروں کو چلے جائیں گے،نومبر سے پہلے ملک میں بہت بڑی تبدیلیاں آئیں گے۔
کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ قوم کو اس عذاب سے نجات دلانے میں شہبازشریف کا کردار تاریخی ہو گا، وہ مولانا کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے، شہبازشریف ٹائم بم ہیں جو کبھی بھی چل سکتے ہیں، وہ نوازشریف کے کہنے پر کنویں میں بھی چھلانگ لگا دیں گے، شہبازشریف کے بغیر یہ تحریک کامیاب نہیں ہو گی۔