پاکستان سوکا ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلیے یونان روانہ

40 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں قومی ٹیم کو گروپ ’ایچ‘ میں رکھا گیا ہے

40 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں قومی ٹیم کو گروپ ’ایچ‘ میں رکھا گیا ہے

پاکستانی ٹیم دوسرے سوکا ورلڈکپ میں شرکت کے لیے کراچی سے یونان روانہ ہوگئی ہے۔

پاکستان سوکا ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کراچی سے اومان ایئرلائنز کے زریعہ براستہ مسقط روانہ ہوئی۔ کراچی ایئرپورٹ پر سوکا ٹیم کو رخصت کرنے کے لیے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔


40 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں قومی ٹیم کو گروپ 'ایچ' میں رکھا گیا ہے جو اپنا پہلا میچ 14اکتوبر کو سلووینیا کے خلاف کھیلے گی، قومی ٹیم 15 اکتوبر کو رومانیہ، 16 اکتوبر کو جرمنی اور 17اکتوبر کو ہنگری کے خلاف میدان میں اترے گی۔

دوسرا سوکا ورلڈ کپ 12 تا20 اکتوبر تک یونان کے شہر کریٹ میں کھیلا جائے گا، کراچی سے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں کریم کیرائے، حبیب الرحمن، محمد وحید، عفان صدیقی، دانیال مرزا اور میران سیفی شامل ہیں جب کہ محمد علی، شعبان، عرفان خان، علی حیدر، شہاب رضا، یوسف بٹ اور حسن بشیر کریٹ میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ٹیم کے ہمراہ سید اسحق شاہ، چیف آپریٹنگ آفیسر، لیثررلیگز، منیجر زیب خان، اسسٹنٹ منیجر سید شہروز حسن رضوی، کوچ گوہر زمان بھی کراچی سے روانہ ہوئے جب کہ برطانوی ہیڈ کوچ کیون ریوز ٹیم کو کریٹ میں جوائن کریں گے۔
Load Next Story