سعودی ایران کشیدگی وزیر اعظم ثالثی کیلیے ایران کا دورہ کریں گے

وزیراعظم ایرانی صدر سے ملاقات کے فوری بعد سعودی عرب بھی جائیں گےاور سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم ایرانی صدر سے ملاقات کے فوری بعد سعودی عرب جائیں گے جہاں سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR:
وزیراعظم عمران خان سعودی ایران کشیدگی کم کرنے کے لیے بطور ثالث اتوار کو ایران کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں کررہے ہیں جس کے لیے وہ اتوار کو ایران کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ایرانی صدرحسن روحانی سےملاقات ہوگی۔


سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے فوری بعد سعودی عرب جائیں گے جہاں ان کی سعودی قیادت سے ایرانی صدر سے ملاقات پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے مابین کشید گی میں کمی لانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔
Load Next Story