سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوگئی
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1050 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 900 روپے پر مستحکم رہی
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے بعد 1484 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 850 روپے 746 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
نتیجے میں مختلف شہروں میں صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 86 ہزار 600 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 74 ہزار 228 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1050 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 900 روپے پر مستحکم رہی۔