عید سے قبل خصوصی صفائی مہم چلائی جائےظفر کمالی
میر پور خاص میں گٹر ابلنے سے شہری اذیت سے دوچار ہیں، رکن اسمبلی کا مختلف علاقوں کا دورہ
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر احمد کمالی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اخباری بیانات اور زبانی جمع خرچ کے بجائے خصوصی صفائی مہم چلائی جائے۔
عیدالاضحی کے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے مناسب اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ مختلف علاقوں کے دورے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں گٹر ابلنے سے عوام پہلے ہی ذہنی اذیت کا شکار ہیں ، تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کی یہی روش رہی تو نماز عید کی ادائیگی کے لیے شہریوں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ عید کے موقع پرآلائشیں اٹھانے کے بعد چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش ادویہ کا اسپرے بھی کیا جائے، عیدگاہوں کی صفائی اور علاقوں میں روشنی کے مناسب انتظامات کیے جائیں جبکہ شکایتی مراکز قائم کرکے انہیں 24 گھنٹے فعال رکھا جائے۔ علاوہ ازیں ظفر احمد کمالی نے حمید پورہ کالونی، کھان روڈ اور کھڈے کے رہائشیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر ابرار خان غوری و دیگر ذمے داران و کارکنان بھی موجود تھے۔