وارنر 1 میچ کیلیے معطل شراب نوشی کے مضمرات سے پلیئرز کو آگاہی دینے کا حکم

ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنی توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز رکھے اورکھیل کو سنجیدگی سے لے۔اینڈریوجونز

متنازع آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر ایک بار پھر مشکل میں پڑگئے۔فوٹو: فائل

متنازع آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر ایک بار پھر مشکل میں پڑگئے، کرکٹ نیو سائوتھ ویلز نے انھیں گذشتہ ویک اینڈ پر گریڈ میچ نہ کھیلنے کے جرم میں ایک مقابلے کی معطل سزا سنانے کے ساتھ حکم دیا کہ 2 دوسرے گریڈ کلبز کا دورہ کرکے شراب نوشی کی مضمرات سے پلیئرز کو آگاہی دیں۔


چیف اینڈریو جونز کا کہنا ہے کہ وارنر نے میچ میں حصہ نہ لے کر قوانین کو توڑا، ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنی توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز رکھے اورکھیل کو سنجیدگی سے لے۔یاد رہے کہ وارنر میچ کھیلنے کے بجائے نیٹ میں بیٹنگ پریکٹس کرنے میں مصروف رہے تھے، اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے کھیل پر توجہ دے کر اپنے نزدیک درست قدم اٹھایا، مگر اب احساس ہورہا ہے کہ مجھے یہ میچ کھیلنا چاہیے تھا۔
Load Next Story