جڑواں بھائی جیمی اورکریگ اوورٹن انگلش ٹیم کے دروازے پر دستک دینے لگے

اوورٹن برادران نے کائونٹی کی اکیڈمی میں ہی گریجویشن کی اور 2012 میں ڈیبیو کیا

دونوں نے اپنی کائونٹی سمرسٹ کے ساتھ مزید تین برس کے لیے معاہدہ کرلیا۔ فوٹو: فائل

جڑواں بھائی جیمی اورکریگ اوورٹن انگلش کرکٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دینے لگے، دونوں نے اپنی کائونٹی سمرسٹ کے ساتھ مزید تین برس کے لیے معاہدہ کرلیا۔


19 سالہ اوورٹن برادرن انگلینڈ لائنز کی جانب سے کھیل چکے جبکہ جیمی کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا مگر الیون میں جگہ بنانے کا موقع نہیں مل سکا، سمرسٹ کے ڈائریکٹر آف کرکٹر ڈیو ناس ورتھی کا کہنا ہے کہ اوورٹن برادران نے کائونٹی کی اکیڈمی میں ہی گریجویشن کی اور 2012 میں ڈیبیو کیا، ہم ان 2 ہیروں کو اپنے پاس محفوظ کرکے کافی خوش ہیں، دونوں سے ہی کافی توقعات وابستہ کی جارہی ہیں، اس لیے اب یہ ان پر ہی منحصر ہے کہ اپنے پائوں زمین پر رکھتے ہوئے صرف کھیل پر توجہ مرکوز رکھیں۔ جیمی نے کہاکہ میں کلب سے طویل مدت تک ساتھ نبھانے میں دلچسپی رکھتا ہوں، ہم اس نئی ڈیل پر کافی خوش ہیں۔
Load Next Story