کراچی سنٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار پر پولیس افسران کو 6 سال قید

جیل افسران میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل غلام مرتضی شامل

جیل افسران میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل غلام مرتضی شامل فوٹو:فائل

انسداد دہشتگردی عدالت نے سنٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار پر گرفتار پولیس افسران کو 6 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سنٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل غلام مرتضی، عبدالرحمان شیخ سمیت 14 ملزمان کو 6 ،6سال قید کی سزا سناتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کردیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: سینٹرل جیل سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد پولیس کی ملی بھگت سے فرار

دیگر مجرموں میں جیل افسران فہیم انور، سالک ایاز اور رفیق چنا سمیت 14مجرمان شامل تھے۔ یہ لوگ ضمانت پر رہا تھے اور فیصلہ آنے کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

13 جون 2017 کو سنٹرل جیل سے کالعدم تنظیم کے دو کارندے شیخ ممتاز عرف فرعون اور احمد خان عرف منا فرار ہوگئے تھے۔ رینجرز اور پولیس نے غفلت کے الزام میں جیل افسران کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
Load Next Story