کیانی نے چیئر مین جوائنٹ چیفس کا عہدہ سنبھال لیا بحث نہ کی جائے پرویز رشید

تقررکاحق وزیراعظم کاہے، نئے چیئرمین کی تقرری تک عہدہ کیانی کے پاس رہے گا،کراچی آپریشن جاری رہیگا،سیاست سے نہ جوڑاجائے

چیئرمین نیب کی تقرری سے افواہیں دم توڑ گئیں،وفاقی وزیراطلاعات کی صحافیوں سے بات چیت ۔ فوٹو : آن لائن

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہاہے کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحدہے۔

طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ اسے ٹی وی مذاکروں کاحصہ نہ بنایاجائے،کیانی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس کا عہدہ سنبھال لیا، بحث نہ کی جائے،نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس کی تقرری تک عہدہ کیانی کے پاس رہیگا چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورآرمی چیف کے عہدوں پرتقررکاحق وزیراعظم کاہے اوروہ اس حوالے سے بہترفیصلہ کرینگے۔گشتہ روزصحافیوں کے تحفظ اوران سے متعلق امورکے حوالہ سے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکوکے تعاون سے منعقدہ تقریب سے خطاب اورصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے آئینی طورپر30دن کی مدت موجودہوتی ہے۔




لہٰذاآئین کے دائرہ کارکے اندررہ کرتقرریاں کی جائیں گی۔انھوں نے کہاکہ قومی سلامتی اور موجودہ درپیش صورتحال میں انتہائی اہمیت کے حامل عہدوں پرتقرری کوموضوع بحث نہیں بنانا چاہیے۔اطلاعات کے حق کاقانون تیارکرلیاگیاہے جس سے جلد ہی سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ کراچی کے امن کیلیے آپریشن جاری رہیگا۔انھوں نے کہاکہ کراچی میں جیتنے والاامیدوار ہمارا تھااورنہ ہارنے والا۔ انگوٹھوں کے نشانات پرغلط سیاہی لگائی گئی تھی اور ان انگوٹھوں کے نشانات کی بنیاد پر الیکشن کوبوگس قرارنہیں د یا جاسکتا۔بعدازاں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشید نے کہاکہ چیئرمین نیب کی تقرری کے بعداس حوالہ سے ابہام ختماورافواہیں خودبخود دم توڑ گئی ہیں۔
Load Next Story