اہلخانہ کی ملکیتی جائیدادوں کی منی ٹریل دینے کا پابند نہیں جسٹس فائز عیسیٰ
اہلیہ اور بچوں کے زیرملکیت جائیدادوں کی تفصیل سے آگاہ کرنے کا نہیں کہا جا سکتا، جج
سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ نے موقف اپنایا ہے کہ وہ اپنے اہلخانہ کی زیرملکیت جائیدادوں کی منی ٹریل دینے کے پابند نہیں۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب الجواب میں جسٹس فائز عیسیٰ نے موقف اپنایا کہ ان کی اہلیہ اور بچے ان کے زیرکفالت نہیں، انہیں اپنے اہلخانہ کے مالی معاملات کے متعلق تفصیلات کا علم نہیں، بالکل اسی طرح جیسے ان کے اہلخانہ ان کے(جسٹس فائز عیسیٰ) مالی معاملات کے متعلق نہیں جانتے، انہیں اہلیہ اور بچوں کے زیرملکیت جائیدادوں کی تفصیل سے آگاہ کرنے کا نہیں کہا جا سکتا۔