سندھ پولیس ملازمین کو صحت کارڈ جاری کرنے کااعلان

ملازمین اپنی اور اپنے اہلخانہ کے لیے شہر کے بہترین اسپتالوں میں علاج کی سہولتوں سے مستفید ہوسکیں گے، غلام نبی میمن

ملازمین اپنی اور اپنے اہلخانہ کے لیے شہر کے بہترین اسپتالوں میں علاج کی سہولتوں سے مستفید ہوسکیں گے، غلام نبی میمن۔ فوٹو: فائل

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی پولیس کی ویلفیئر کے سلسلے میں ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت تمام پولیس ملازمان کو صحت کارڈ جاری کیے جائیں گے۔


پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں کراچی پولیس کے افسران و ملازمین کیلیے دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے خطاب میں وقت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس کو جن مسائل کا سامنا ہے انھی کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی پولیس کی ویلفیئر کے سلسلے میں ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت تمام پولیس ملازمان کو صحت کارڈ جاری کیے جائیں گے جس کے تحت وہ اپنی اور اپنے اہلخانہ کے لیے شہر کے بہترین اسپتالوں میں علاج کی سہولتوں سے مستفید ہوسکیں گے۔

انھوں نے پولیس دربار میں سینیر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ملازمان کو ہفتے میں ایک چھٹی دی جائے اور ڈیوٹی کے اوقات 8 گھنٹے کرنے کیلیے مثبت کاوشیں کی جائیں، بعدازاں کراچی پولیس چیف دربار میں شریک تمام پولیس افسران و ملازمین سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے ہمراہ گروپ فوٹو اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔
Load Next Story