ریلوے کرایے 40 فیصد کم 5 عید ٹرینیں چلانے کا اعلان
کمی کا اطلاق عید اور اگلے 2 دن تک ہوگا، 21 اکتوبر سے مزید ریلوے کرائے کم کیے جائینگے
ISLAMABAD:
پاکستان ریلویزنے عیدالاضحی کے موقع پر ریلویزکی تمام ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایوں میں40 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے اطلاق عیداوراس کے اگلے دو دن تک ہوگا۔
علاوہ ازیں پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت کے پیش نظرعیدالاضحی کے موقع پر5 خصوصی ٹرینیں چلانے کابھی اعلان کیاہے۔وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔وزارت ریلویز کے ترجمان کے مطابق پہلی عیداسپیشل ٹرین اتوار 13 اکتوبرکودن 11 بجے کراچی سے براستہ لاہورمین لائن پشاورکے لیے روانہ ہوگی اور14 اکتوبر پیر کورات 10 بجکر 15 منٹ پرپشاورپہنچے گی۔13 اکتوبر کو دوپہر 12بجے دوسری اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے برائے راولپنڈی براستہ لاہورروانہ ہوکر 14اکتوبرکوشام 6 بجکر 45 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ تیسری اسپیشل ٹرین 14 اکتوبر کو کراچی سے دن 11 بجے لاہورکے لیے براستہ فیصل آبادروانہ ہوکر 15اکتوبرکودن ساڑھے 11 بجے اپنی منزل پرپہنچے گی۔
چوتھی خصوصی ٹرین 15 اکتوبرکو دوپہر 12 بجے پشاورسے لاہور کے لیے براستہ راولپنڈی روانہ ہوگی اوررات 9 بج کر10 منٹ پرلاہورپہنچے گی۔عیدالاضحی کے حوالے سے چلنے والی آخری اسپیشل ٹرین 15اکتوبرکوراولپنڈی سے براستہ اٹک ۔داؤدخیل ۔کندیاں ۔ بھکّراورکوٹ ادّو ملتان کے لیے 7 بجے روانہ ہوگی یہ ٹرین اسی دن رات 11بجے ملتان پہنچے گی۔پاکستان ریلویز 21اکتوبرسے کرایوں میں مزید کمی کر رہی ہے۔ جن کے تحت کراچی ایکسپریس کا لاہور سے کراچی تک اکانومی کلاس کا کرایہ20 15روپے سے کم کرکے 1130روپے ،ملت ایکسپریس کا کراچی سے سرگودھا کا اکانومی کلاس کا کرایہ 1520 روپے سے کم کے 1130روپے،ملت ایکسپریس کا کراچی سے فیصل آباد تک کا کرایہ 1470روپے سے کم کر کے 1050روپے، لاہور سے شام چھ بجے راولپنڈی کے لئے چلنے والی نان اسٹاپ ریل کار کا اکانومی کلاس کا کرایہ 440 روپے سے کم کرکے 340روپے،خیبرمیل کا کراچی سی لاہور تک اے سی سلیپر تک کا کرایہ 5370روپے سے کم کرکے 4000روپے ،تیز گام کاکراچی سی راولپنڈی اے سی سلیپر کا کرایہ 6300روپے سے کم کرکے 4700روپے،کراچی ایکسپریس کا کراچی تا لاہور اے سی سلیپر کا کرایہ 5370روپے سے کم کرکے 4000روپے،تیز گام کا راولپنڈی سے کراچی تک اے سی سلیپر کا کرایہ 6300روپے سے کم کرکے 4700روپے،جعفر ایکسپریس کا کوئٹہ سے راولپنڈی تک اے سلیپر کا کرایہ 6300روپے سے کم کرکے 4490روپے،اے سی بزنس کا کرایہ 4650سے کم کرکے 4110 روپے ،جعفر ایکسپریس کا کوئٹہ تا لاہور کا کرایہ اے سی سلیپر5300روپے سے کم کرکے 3780روپے ،اے بزنس کا کرایہ 4020 روپے سے کم کرکے 3590روپے ،خیبرمیل ،تیز گام اور کراچی ایکسپریس کا کراچی تا لاہوراے سی پالرکاکرایہ 3500روپے سے 3000روپے ،ملت ایکسپریس کا فیصل آباد تا کراچی کااے سی بزنس کا کرایہ 3270روپے سے کم کرکے 2760روپے،خیبرمیل اور تیز گام کا راولپنڈی تا کراچی اے سی بزنس کا کرایہ 5220روپے سے کم کرکے 3710 روپے،راولپنڈی سے لاہور کے شام 6 بجے چلنے والی نان اسٹاپ ریل کار کا اے سی پالر کا کرایہ 910روپے سے کم کرکے 840روپے جبکہ اے سی ا سٹینڈرڈکاکرایہ 690 روپے سے 630روپے کردیاگیاہے ۔وزارت ریلویز نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔