کراچی رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن 12 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد

گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، رینجرز

گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، رینجرز، فوٹو : فائل

پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ شہر میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔


شہر میں قیام امن کےلیے پولیس ورینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، پولیس اور رینجرز نے سہراب گوٹھ کے علاقے جنجال گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

کراچی کے علاقے کیماڑی ٹاؤن میں پولیس نے بھتہ خوری اوراغوا برائے تاوان میں ملوث گینگ وار کے کارکن آصف عرف چھوٹو کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، منگھوپیرپولیس نے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، جبکہ ملزمان کے قبضے سے 12 موٹرسائیکلیں اورگاڑی برآمد کرلی گئی ہے، دوسری جانب لانڈھی میں اسپتال چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ کھارادر میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

Recommended Stories

Load Next Story