کراچیصوبائی وزیر جاوید ناگوری کی گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ برآمد

گاڑی سے برآمد ہونے والی دو کلاشکوف پولیس جبکہ ایک کا میرے پاس لائسنس ہے،جاوید ناگوری کا دعویٰ

رینجرز کا میری گاڑی سے ممنوعہ اورغیر قانونی اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی غلط ہے،جاوید ناگوری۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

رینجرز نے سندھ کے صوبائی وزیر برائے کچی آبادی جاوید ناگوری کی گاڑی کی تلاشی کے دوران غیر اسلحہ برآمد کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے لیاری کے علاقے سنگھولین میں کارروائی کے کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر برائے کچی آبادی جاوید ناگوری کی گاڑی کی تلاشی لی، اس دوران رینجرز کو ان کی گاری سے کلاشنکوفیں، ایس ایم جی جبکہ جی تھری کی گولیاں اور پٹے برآمد کرلئے، اسلحے کی برآمدگی کے بعد رینجرز نے جاوید ناگوری کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر جاوید ناگوری کا کہنا ہے کہ رینجرز کا ان گاڑی سے غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی کا دعوی غلط ہے، ان کے پاس موجود تمام اسلحہ لائسنس یافتہ ہے، انہوں نے کہا کہ گاڑی میں موجود 2 کلاشنکوف ان کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی تھیں جبکہ ایک کلاشنکوف لائسنس یافتہ تھی، جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر ان کی گاڑی کی تلاشی سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جانے والا آپریشن غیر جانبدار ہے اور اس سے کراچی سمیت ملک بھر کے عوام کو اچھا پیغام ملے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story