لاہور زیادتی کا شکارمعصوم بچی سنبل علاج کے بعد اسپتال سے گھر منتقل

سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار ملزمان کی تلاش کیلئے بچی کے گھر کے چاروں جانب پھیلا دیئے گئے ہیں، پولیس ذرائع

5 سالہ بچی کو 12 ستمبر کو نامعلوم افراد نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا تاہم ملزمان کی گرفتاری تو دور اب تک شناخت بھی نہیں کی جاسکی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

PRAGUE:
زیادتی کا شکار 5 سالہ بچی سنبل کو علاج مکمل ہونے کے بعد پولیس کی کڑی نگرانی میں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سنبل کو صبح سویرے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ انتہائی خفیہ طور پر اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا، بچی کے گھر پہنچنے کی اطلاع ملتے ہی میڈیا کے نمائندے بھی اس کے گھر پہنچے لیکن پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔


پولیس ذرائع کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار مغل پورہ میں بچی کے گھر کے چاروں جانب پھیلا دیئے گئے ہیں اور بچی سے ملاقات کو آنے والے اور نہ آنے والے تمام عزیز واقارب اور محلے داروں پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیمیں اب اپنا تمام زور متاثرہ بچی کے محلے داروں اور رشتہ داروں میں سے مجرم تلاش کرنے پر لگا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 5 سالہ بچی کو 12 ستمبر کو نامعلوم افراد نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا تاہم ملزمان کی گرفتاری تو دور اب تک شناخت بھی نہیں کی جاسکی ہے۔
Load Next Story