پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 58 شدت کا زلزلہ
زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور اس کی گہرائی157 کلو میٹر زیر زمین تھی
وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، مری اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، بعض مقامات پر مکانات اور عمارات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں جن سے کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز سلسلہ کوہ ہندوکش میں افغانستان تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی157 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں شدید زلزلے سے بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر تباہ اور30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔