پی ٹی آئی اور اس کے سہولت کار جمہوریت پر حملے کررہے ہیں بلاول بھٹو زرداری

سلیکٹڈ حکومت کبھی عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتی، چیئرمین پیپلزپارٹی

سلیکٹڈ حکومت کبھی عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتی، چیئرمین پیپلزپارٹی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے سہولت کار ایک سال سے ہمارے جمہوری حقوق پر حملے کرتے آرہے ہیں۔


لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن سلیکٹڈ حکومتیں صوبوں کے وسائل اور عوام کے حقوق کو سلب کرلیتی ہیں، پی ٹی آئی اور اس کے سہولت کار ایک سال سے ہمارے جمہوری حقوق پر حملے کرتے آرہے ہیں، پیپلزپارٹی نے 1973 کے آئین اور 18ویں ترمیم کے لیے قربانیاں دیں، ہمارے جمہوری اور معاشی حقوق پر حملہ ہورہا ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیربھٹو قتل کیس میں آج تک انصاف نہ ملا کیا ہماری عدلیہ انصاف کرتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کبھی عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتی، حکومت نے مہنگائی کا سونامی اور ٹیکسوں کا طوفان کھڑا کر دیا، عوام دشمن بجٹ سےعوام کا معاشی قتل ہورہا ہے لیکن حکومت عوام کے ریلیف دینے کے لیے کوئی اقدام نہیں کر رہی، نوجوانوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے، ہمیں اپنے عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ اگر ہم عوام کی آواز نہیں بنیں گے تو ان کے حقوق سلب ہوتے رہیں گے، ہمیں مل کر پی ٹی آئی اور سہولت کاروں کو گھر بھیجنا اور عوامی حکومت بنانی ہے۔
Load Next Story