فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق پولیس و رینجرز نے 10 افراد کو گرفتار کر لیا

کورنگی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا علاقائی عہدیدار سعید بنگش اور کارکن کامران عرف راجہ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے انڈہ موڑ کے قریب 2 رہائشی عمارتوں کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے بعد 10 سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرسید ٹاؤن تھانہ کے ایس ایچ او اور ایس آئی یو کے سب انسپیکٹر جاں بحق ہو گئے جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے انڈہ موڑ کے قریب 2 رہائشی عمارتوں میں آپریشن کر کے 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔

انڈہ موڑ کے قریب دہشت گردوں نے سرسید ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او اور ایس آئی یو کے سب انسپیکٹر کی گاڑی پر فائرنگ کردی، دونوں زخمیوں کو طبی امدادکے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد پولیس افسران پر حملے میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے انڈہ موڑ کے قریب 2 رہائشی عمارتوں کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے بعد 10 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا، اس دوران عمارتوں کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔


کورنگی نمبر ڈھائی سیکٹر 33 ای میں سیاسی جماعت کے دفتر کےباہربیٹھے 3 افراد پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی اور پیدل فرار ہوگئے، تینوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سیاسی جماعت کا علاقائی عہدیدار سعید بنگش اور کارکن کامران عرف راجہ جاں بحق ہوگئے۔

لیاری کلا کوٹ میں بھی مسلح ملزمان کی فائرنگ سے اسکول چوکیدار نثار احمد جان کی بازی ہار گیا جب کہ لانڈھی قائد آباد میں فائرنگ سے جانا خان جاں بحق ہو گیا، دوسری جانب پولیس نے ٹارگٹ کلر عرفان عرف لنگڑا کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور اس نے 5 افراد کوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانےکا اعتراف کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story