فرقہ وارانہ قتل کے خلاف آوازاٹھانے پرکارکنوں کوماراجارہا ہےرابطہ کمیٹی

رضاہارون نے کہا کہ 3روز کے اندرہمارے 4کارکنوں کو شہید اورمتعدد کو زخمی کیا گیا.

رضاہارون نے کہا کہ 3روز کے اندرہمارے 4کارکنوں کو شہید اورمتعدد کو زخمی کیا گیا. (فوٹو : ایکسپریس )

ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ ظلم اور فرقہ واریت کے خلاف آوازاٹھائی اورآج ہمارے کارکنوں کو فرقہ واریت کےخلاف آواز اٹھانے پرہی ماراجارہا ہے۔



رضاہارون نے کہا کہ 3روز کے اندرہمارے 4کارکنوں کو شہید اورمتعدد کو زخمی کیا گیا لیکن ہم اپنی پرواہ کئے بغیر پاکستان کےاستحکام کے لیے دن رات کام کررہے ہیں ۔
رضا ہارون نے کہا کہ پولیس، رینجرزاوردیگرقانون نافذ کرنے والےاداروں کےہزاروں اہلکارشہرمیں تعینات ہیں لیکن اس کے باوجودقتل وغارت گری کا بازارگرم ہے اورمعصوم شہریوں کوماراجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آئینی ذمہ داری ہےکہ وہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔


رضاہارون نے ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام سے کہا کہ وہ پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی ہرسازش ناکام بنادیں۔
Load Next Story