جعلی ڈگری سابق ایم پی اے کی سزا معطل ضمانت منظور
پی پی کے بشیر سریوال کو سیشن جج بدین نے دو سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بنچ نے پی پی کے سابق ایم پی اے بشیر سریوال کی انٹر کے جعلی سرٹیفکیٹ پر سیشن جج بدین کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف دائر اپیل پر سزا معطل کر کے 5 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔
سابق ایم پی اے کو انٹر کاجعلی سرٹیفکیٹ جعلی پیش کرنے کے جرم میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین کی عدالت نے دو سال قید با مشقت اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا۔
سابق ایم پی اے کو انٹر کاجعلی سرٹیفکیٹ جعلی پیش کرنے کے جرم میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین کی عدالت نے دو سال قید با مشقت اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا۔