وزیراعظم اور صدر سے برطانوی شاہی جوڑے کی ملاقات
شاہی جوڑے نے حکومت کے موسمیاتی تبدیلی اور غربت کے خاتمے کے اقدامات کی تعریف کی۔
KARACHI:
برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے وفاقی دارالحکومت میں مصروف دن گزارا اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جبکہ بہت سے مقامات کے دورے کیے۔
شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی۔ شاہی جوڑے نے حکومت کے موسمیاتی تبدیلی اور غربت کے خاتمے کے اقدامات کی تعریف کی۔
شاہی جوڑے نے اسلام آباد میں سرکاری اسکول کا بھی دورہ کیا۔ پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کلاسز میں گئے، بچوں سے ملاقات کی اور اساتذہ سے مصافحہ کیا۔ شاہی جوڑا الگ الگ میزوں پر بچوں کے ساتھ بیٹھ گیا اور ان میں گھل مل گیا۔ انہوں نے بچوں سے مزے مزے کی باتیں کیں اور سبق بھی سنا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اسلام آباد پہنچ گئے
برطانوی شاہی جوڑے نے مارگلہ ہلز میں ندی کی سیر کی اور حکام نے انہیں مارگلہ نیشنل پارک پر بریفنگ بھی دی۔ شاہی جوڑا مارگلہ نیشنل پارک کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوا۔ شاہی جوڑے نے ٹریل فائیو کا بھی دورہ کیا جبکہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق تقریب میں بھی شرکت کی۔
گزشتہ روزبرطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں اور 18 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ برطانوی شاہی جوڑا لاہور اور چترال کا دورہ بھی کریں گے۔ گزشتہ 10 سال میں کسی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
دریں اثناء شاہی جوڑا پاکستان کے روایتی سجے سجائے رکشا میں بیٹھ کر پاکستان مونومنٹ پہنچا جہاں سے انہوں نے برطانوی ہائی کمیشن میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔ شہزادہ ولیم نے شیروانی اور کیٹ مڈلٹن نے ہرے رنگ کی لانگ فراک پہنی ہوئی تھی۔