آصف زرداری کوجیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد
سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں، عدالت کی جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت
احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کوجیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آصف علی زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آصف زرداری کی صحت کو پارٹی پر دباؤ کے لیےاستعمال کیاجارہا ہے،بلاول
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ عدالت کے پاس اسپتال کو سب جیل قرار دینے کا اختیار نہیں ہے، ملزم کو متعلقہ پلیٹ فارم سے رجوع کرنا چاہیے، جیل حکام ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے اسپتال کو سب جیل قرار دے سکتے ہیں، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں۔