چند ہفتوں میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا اسحق ڈار

حکومت داسو اور دیامر بھاشا کے بجلی گھروں کے منصوبے مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہے، اسحق ڈار

حکومت داسو اور دیامر بھاشا کے بجلی گھروں کے منصوبے مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہے، اسحق ڈار۔ فوٹو: فائل

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی امداد کا انتظار کیے بغیر دیامر بھاشا ڈیم پر کام شروع کرنے کیلیے تیار ہے۔


حکومت داسو اور دیامر بھاشا کے بجلی گھروں کے منصوبے مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہے، روپے کی قدر میں کمی عارضی ہے اور آئندہ ہفتوں میں اس کی قدر میں اضافہ ہو گا، آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلیے گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ کے ہمراہ بدھ کوامریکا پہنچنے کے بعد غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا یہ فیصلہ ہے کہ حکومت4500 میگاواٹ کے اس منصوبے پر کام عالمی بینک کے سرمائے کا انتظار کیے بغیر شروع کر دے گی۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ نجکاری کا مقصد گڈگورننس اور بدعنوانی سے پاک ماحول قائم کرنا ہے، عالمی بینک کی گورننگ باڈی کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے بھاشا اور داسو ڈیم پر پاکستان کا مؤقف بھی پیش کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story