آصف علی ایک ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 10چھکے جڑنے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے

قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں آصف علی نے 35 گیندوں پر 10چھکے اور 4چوکوں کی مدد سے 93 رنز بنائے

آصف علی کی کارکردگی میں عدم تسلسل ہے فوٹو: فائل

آصف علی ایک ٹی ٹوئنٹی اننگز 10 چھکے جڑنے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔


اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری قومی ٹورنامنٹ میں آصف علی نے ناردرن کی جانب سے 35 گیندوں پر 93کی اننگز تراشی جس میں 10چھکے اور 4 چوکے شامل تھے،ان کی ٹیم نے سینٹرل پنجاب کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 222رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، اس سے قبل کامران اکمل نے 2017 میں ایک اننگز میں 12چھکے جڑ دیئے تھے، بلال آصف نے 2015 میں 10 گیندوں کو فضائی روٹ سے باﺅنڈری کے باہر بھیجا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان ایک عرصہ سے کسی پاور ہٹر کی تلاش میں ہے،آصف علی کو یہ خلا پر کرنے کیلیے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا تھا لیکن بیٹنگ آرڈر میں بار بار تبدیلی کی وجہ سے کارکردگی میں عدم تسلسل رہا اور وہ ٹیم کے اندر باہر ہوتے رہے۔
Load Next Story