کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ایک اہلکار شہید اور10 افراد زخمی
دھماکا خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا، پولیس
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر نادرا آفس کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز مطابق شہر کے مصروف علاقے ڈبل روڈ پر نادرا آفس کے باہر پولیس وین کے قریب زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور دھویں کے سیاہ بادل فضا میں دور سے بلند ہوتے دیکھائی دیے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور تفیتشی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جب کہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے دھماکا پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں شروع کردیں۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جائے دھماکا سے 5 افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا جو زوردار دھماکے سے تباہ ہوگئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ چکا ہے جو دھماکے کی نوعیت بارے اندازہ لگا رہا ہے۔