’’نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام‘‘ کی رجسٹریشن تاریخ میں توسیع

درخواست فارم 15 نومبر 2019 تک وصول کئے جائیں گے،ترجمان نادرا

درخواست فارم 15 نومبر 2019 تک وصول کئے جائیں گے،ترجمان نادرا ۔ فوٹو : فائل

''نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام'' کی رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔

ترجمان نادرا کے مطابق ''نیا پاکستان ہاوٴسنگ'' پروگرام کے لئے 14 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، کراچی کے مختلف اضلاع میں 89062 افراد اور پشاور میں 34484 افراد نے رجسٹریشن کرائی، ضلع ملتان میں 47802 افراد، بہاولپور میں 44786 افراد جب کہ سب سے زیادہ لاہور میں 150255 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔


یہ بھی پڑھیں :چینی کمپنی کی ''نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم'' میں 1 لاکھ گھر بنانے میں دلچسپی

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے اب درخواست فارم 15 نومبر 2019 تک وصول کیے جائیں گے۔
Load Next Story