سرحدوں پرکشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے وزیراعظم

کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے مگر دشمنوں کو احساس دلانا ہو گا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے، وزیراعظم

کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے مگر دشمنوں کو احساس دلانا ہو گا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے، وزیراعظم۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سرحدوں پرکشیدگی کم کرنے اور ملکوں کے درمیان محبت کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔


رسالپور میں جی ڈی پائلٹ اور انجینئر نگ کورس کے کامیاب کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے مگر دشمنوں کو احساس دلانا ہو گا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے تمام اقدامات جاری رکھے گا، سرحدوں پر جنگ کی صورتحال ہے، کشیدگی کم کرنے اور ملکوں کے درمیان محبت کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے تربیت حاسل کرنے والے گریجوایٹس مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، گریجوایٹس کو موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر ملک کے دفاع کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ انتہائی اہل اور قابل بھروسافوج ہے اور ہم اسے مزید مضبوط بنائیں گے، اس موقع پر وزیراعظم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو ایوارڈ بھی دئیے۔

Recommended Stories

Load Next Story