لاہور پرانی انار کلی فوڈ اسٹریٹ میں دھماکا ایک شخص جاں بحق متعدد افراد زخمی
دھماکا پرانی انار کلی فوڈ اسٹریٹ میں واقع سندھی بریانی کے ہوٹل میں ہوا
ISLAMABAD:
پرانی انار کلی فوڈ اسٹریٹ میں ہوٹل میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا پرانی انار کلی فوڈ اسٹریٹ میں واقع سندھی بریانی کے ہوٹل میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے، دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور قریبی واقع عمارتوں ہوٹلوں اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی موقع پر ابتدائی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو میو اور گنگا رام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
دھماکے کے وقت فوڈ اسٹریٹ کے مختلف ہوٹلوں میں کئی افراد ناشتے کے لئے جمع تھے جبکہ عینی شاہد کے مطابق ایک مشکوک شخص ہوٹل میں بیگ رکھ کر چلا گیا اور اس کے جانے کے تھوڑی دیر بعد دھماکا ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سندھی بریانی ہوٹل کے کاؤنٹر کے نیچے رکھا گیا تھا، دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں ایک کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی اسی فوڈ اسٹریٹ میں واقع بخارا ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔