کراچی رینجرز ٹارگٹڈ آپریشن گینگ وار کا ملزم نعیم بکک سمیت 36 افراد گرفتار اسلحہ برآمد

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نےفردوس کالونی میں کارروائی کرکے گینگ وار کے ملزم نعیم بکک کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نےفردوس کالونی میں کارروائی کرکے گینگ وار کے ملزم نعیم بکک کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ۔فوٹو : فائل

پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے ملزم نعیم بکک اور 6 ڈاکووں سمیت 36 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔


شہر میں قیام امن کےلیے پولیس ورینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، کراچی میں گلبہار کے علاقے فردوس کالونی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرکے گینگ وار کے ملزم نعیم بکک کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ پولیس اور رینجرز نے چاکیواڑہ، نارتھ کراچی ،سرجانی ٹاون، خداکی بستی، مچھرکالونی سمیت مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 29 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا جانے والا کنٹینر برآمد کرلیا۔

دوسری جانب نیو سبزی منڈی میں پولیس نے مقابلے کے بعد 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 شاٹ گن اور 4 ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story