برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ چترال

شہزادی کیٹ نے مور کے پروں سے سجی خوبصورت چترالی ٹوپی پہن رکھی ہے

شہزادی کیٹ نے مور کے پروں سے سجی خوبصورت چترالی ٹوپی پہن رکھی ہے فوٹو:رائیٹرز

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان کے دورے کے تیسرے روز خیبر پختونخوا کے علاقے چترال پہنچ گئے۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے چترال میں مقامی افراد سے ملاقاتیں کیں اور وہ خصوصی ثقافتی شو میں بھی شرکت کریں گے۔ شہزادی کیٹ نے ساس شہزادی ڈیانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مور کے پروں سے سجی خوبصورت چترالی ٹوپی پہن رکھی ہے۔



یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور صدر سے برطانوی شاہی جوڑے کی ملاقات


1991 میں شہزادی ڈیانا نے بھی چترال کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے پرندے کے پر سے سجی روایتی چترالی ٹوپی پہنی تھی۔



برطانوی شاہی جوڑا پیر کو پاکستان پہنچا ہے اور 18 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہوگا۔ شاہی مہمان لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔ گزشتہ 10 سال میں کسی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔




Load Next Story