سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کے پاس سے موبائل فون سمیت فیس بک اور واٹس ایپ کا تمام مواد برآمد کرلیا گیا

ملزم کے پاس سے موبائل فون سمیت فیس بک اور واٹس ایپ کا تمام مواد برآمد کرلیا گیا، فوٹو: فائل

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کو بلیک میل اوردھمکیاں دینے پرسیکورٹی گارڈ ملازم محمد عاطف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: خواتین کو فیس بک پر بلیک میل کرنے والے 11 افراد گرفتار

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو درخواستگزار ایک خاتون نے شکایت درج کروائی تھی جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی نے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز اندرون شہر یکی گیٹ میں ملازم سیکورٹی گارڈ محمد عاطف کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے موبائل فون سمیت فیس بک اور واٹس ایپ کا تمام مواد برآمد کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
Load Next Story