فضل الرحمان سیاست دانوں والا رویہ اپنائیں ڈنڈوں سے کوئی نہیں ڈرے گا فواد چوہدری
مولانا کا حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ بلی کے خواب میں چھیچھڑے ہیں، وفاقی وزیر
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سیاست دانوں والا رویہ اپنائیں اور ڈنڈوں سے کوئی نہیں ڈرے گا۔
وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو احتجاج کا قانونی حق حاصل ہے، لیکن ڈنڈوں سے کوئی نہیں ڈرے گا، مولانا فضل الرحمن سیاست دانوں والا رویہ اختیارکریں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا کا حکومت سے مطالبہ پہلے استعفیٰ اورپھرمذاکرات ہیں جو'بلی کے خواب میں چھیچھڑے' ہیں تاہم پرویزخٹک کی سربراہی میں اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 400 محکمے بند کررہے ہیں لوگ نوکریوں کیلیے حکومت کی طرف نہ دیکھیں، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ مولانا کے بارے میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی، عمران خان پر فخر ہونا چاہیے ان کی وجہ سے ہم عالمی سیاسی منظر نامے میں آگئے۔