ریما سینڈل ٹوٹنے کے باعث ریمپ پر واک کرتے ہوئے لڑکھڑا گئیں

ریما نے ریمپ پر بیٹھ کر اپنی ٹوٹی ہوئی سینڈل ہاتھ میں اٹھائی اور بھرپور اعتماد کے ساتھ واک مکمل کی۔

ریما نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے ریمپ پر بیٹھ کر ٹوٹی ہوئی جوتی ہاتھ میں اٹھائی اور واک مکمل کی۔ فوٹو: شفیق ملک

پاکستان کی ناموراداکارہ ریما خان لاہور کے ایک فیشن شو میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے سینڈل ٹوٹنے کے باعث لڑ کھڑا گئیں۔


اداکارہ ریما لاہور میں برائیڈل ویک کے دوران ریمپ پرکچھ ہی قدم چلیں تھیں کہ ان کی دائیں پاؤں کی سینڈل ٹوٹ گئی۔ ریما نے کچھ دیر رک کر سینڈل ٹھیک کرنا چاہی لیکن ناکام رہیں پھر انہوں نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے ریمپ پر بیٹھ کر اپنی ٹوٹی ہوئی سینڈل ہاتھ میں اٹھائی اور بھرپور اعتماد کے ساتھ واک مکمل کی۔ شو میں شریک تماشائیوں نے ریما کو ان کی حاضر دماغی اور پُر اعتمادی پر خوب داد دی۔
Load Next Story