سندھ میڈیکل یونیورسٹی کوجناح اسپتال کے ماتحت کیاجائےڈاکٹرز

جناح اسپتال کو وفاقی میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے

جناح اسپتال کوسندھ میڈیکل یونیورسٹی کادرجہ دینے پرملازمین میںبے چینی پائی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

جناح اسپتال کی فیکلٹی اور ڈاکٹر وطبی عملے نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو جناح اسپتال کے ماتحت کرکے جناح وفاقی یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے اوربصورت دیگر جناح اسپتال کے پروفیسر،ارکان فیکلٹی،ڈاکٹرز اورطبی عملہ بھرپور احتجاجی مہم شروع کرے گا اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک جناح اسپتال کو اس کا حقیقی درجہ نہیں دیا جاتا۔


اس بات کا فیصلہ جناح اسپتال کراچی میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میںکیاگیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی ،پروفیسر ڈاکٹر غلام محبوب ،پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی ،ڈاکٹر عثمان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف پاکستان کے مرکزی صدر امیر حسین شاہ سمیت طبی عملے کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے جناح اسپتال کو سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دینے پر ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے اور اتنے بڑے ادارے کے ملازمین کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ اعتماد میں لیے بغیر جو بھی فیصلے کیے گئے فیصلے کسی ادارے کے مفاد میں ہرگز نہیں ہوتے ، اسٹیئرنگ کمیٹی کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ جناح اسپتال صوبے کو منتقل ہونے سے پہلے وفاقی ادارہ سمجھا جا تا تھا اور یہ ادارہ چاروں صوبوںکی پہچان ہے لہذا جناح اسپتال کو وفاقی میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے نہ کہ اس ادارے کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دے کر اس کی توہین کی جائے،اسٹیئرنگ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے درخواست کی ہے کہ وہ جناح اسپتال کو سندھ میڈیکل یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیں اور اسے جناح وفاقی یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔
Load Next Story