پولیس نے کاروائی کرکے 30سے زائدٹارگٹ کلر گرفتارکر لئے
ڈیفنس ویوسے دہرے قتل اور50 ڈکیتیوں میں ملوث2ملزمان دھر لیے گئے۔
صدر پولیس نے6پولیس اہلکاروں سمیت30 سے زائد افراد کے اہدافی قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔
ڈیفنس ویو سے دہرے قتل اور50 سے زائد گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار کر لیے گئے ،کلفٹن اور بوٹ بیسن پولیس نے 7ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا، یہ بات ایس ایس پی ساؤتھ منیر احمد شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مبینہ ٹارگٹ کلر اقبال حسن ولد سید حسن کو صدر تھانے کی حدود معصوم شاہ بخاری روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے انھوں نے بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کے قبضے سے رسالہ تھانے کی حدود سے چھینی ہوئی مسروقہ موٹر سائیکل،کلاشنکوف، پستول اور28 راؤنڈ برآمد کر لیے گئے۔
منیر احمد شیخ نے بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز6پولیس اہلکاروں سمیت30زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، انھوں نے بتایا کہ بلوچ کالونی تھانے کی حدود ڈیفنس ویو میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان عبدالقیوم ولد علی محمد اور اس کے ساتھی محمد شریف ولد محمد ہاشم کو گرفتار کر کے2کلاشنکوف اور2 دستی بم برآمد کر لیے۔
انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم عبدالقیوم کا تعلق جمعیت علما اسلام فضل الرحمان گروپ اس کے ساتھ محمد شریف کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ڈیفنس اور کلفٹن میں گھروں میں ڈکیتی کی50کے قریب ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم وارداتوں میں ملوث ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے بن قاسم کے علاقے پپری میں2 افراد کو قتل کیا تھا،ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ کلفٹن پولیس نے اپرگزری سے پولیس مقابلے کے نتیجے میں2ملزمان افضل خان ولد شیر محمد، نقیب ولد محمد یوسف کو گرفتار کرکے 1لاکھ نقد رقم،6موبائل فون، مختلف سمز اور ٹی ٹی پستول برآمد کر لی، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ملزمان سے برآمد کی جانے والی سمز بھتہ وصول کیلیے استعمال کی جاتی تھیں، ایس ایس پی منیر احمد شیخ نے بتایا کہ بوٹ بیسن پولیس نے5ملزمان کو گرفتار کر کے5موٹر سائیکلیں،ٹرپل2رائفل،پستول، ریوالور،2 خنجر اور موبائل فونز برآمد کر لیے،گرفتار ملزم گلفام عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی گرفتار ہو چکا ہے جبکہ ایک ملزم سے جوس کی دکا ن سے چھینی ہوئی رائفل بھی برآمد کر لی گئی۔