ایف بی آر کی اردو ویب سائٹ جاری کردی گئی

ویب سائٹ ٹیکس گزاروں کو آن لائن انکم اور سیلز ٹیکس کی معلومات فراہم کرے گی

ویب سائٹ پر تمام ٹیکس قوانین، ایس آر اوز اور سرکولرز بھی اردو زبان میں دستیاب ہیں (فوٹو:ایف بی آر ویب سائٹ)

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے ادارے کی اردو ویب سائٹ کا اجرا کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اردو ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر ممبر فیٹ مصطفی سجاد حسن اور چیف فیٹ تہمینہ عامر نے چئیرمین ایف بی آر کو اردو ویب سائٹ کی خصوصیات سے آگاہ کیا۔


اردو ویب سائٹ ٹیکس گزاروں کو آن لائن انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز اور ایف بی آر سے متعلقہ معلومات اور خدمات فراہم کرے گی جب کہ ویب سائٹ پر تمام ٹیکس قوانین، ایس آر اوز اور سرکلرز بھی اردو زبان میں دستیاب ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر بہت جلد مکمل آٹومیشن حاصل کرلےگا، ویب سائٹ کی بدولت ٹیکس گزاروں کو ہر طرح کی سہولت فراہم ہوں گی۔
Load Next Story