امریکی ڈالر کی قدر چار ماہ کی کم ترین سطح پر
چار ماہ میں ڈالر سستا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 800 ارب روپے کی کمی واقع ہوگئی
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر گزشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو ڈالر کی قدر 13 پیسے کی کمی سے 155.88 روپے پر بند ہوئی۔ اس طرح سے گزشتہ 4 ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 8.37 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
واضح رہے کہ چار ماہ میں ڈالر سستا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 800 ارب روپے کی کمی واقع ہوگئی ہے،