ڈاکٹر ثانیہ کنگز کالج لندن سے پی ایچ ڈی کی دو ڈگریاں پانے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو کنگز کالج لندن کی جانب سے سائنس میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کنگز کالج لندن سے ڈاکٹریٹ ( پی ایچ ڈی) کی دو ڈگریاں حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کنگز کالج لندن سے ڈاکٹریٹ ( پی ایچ ڈی) کی دو ڈگریاں حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو کنگز کالج لندن کی جانب سے سائنس میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی، ڈاکٹر ثانیہ کو عالمی صحت و ترقی پر ان کے نمایاں کام اور خدمات پر اس اعزاز سے نوازا گیا ہے اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے لندن میں یہ ڈگری خود وصول کی۔
چیئرمین کنگز کالج لندن کے مطابق اعزازی ڈگریاں نمایاں اہلیت اور اعلی درجہ کے حامل افراد کو دی جاتی ہیں۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے خاتمہ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر پہلے ہی کنگز کالج میں بحثیت طالب علم پی ایچ ڈی کرچکی ہیں۔