حق مہرکا جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

طلاق دینے کے بعد سابق شوہر کی جانب سے دیاگیا 35 ہزار روپے کا چیک کیش نہ ہوسکا۔

عدالت نے پولیس کو کیس داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے ایس ایچ او فورٹ کو حکم دیا ہے کہ طلاق کے بعد حق مہر کا جعلی چیک دینے پر درخواست گزار ثناء طاہر جعفری کے سابق شوہر اسد نبیل کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

اس سلسلے میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اس کے سابق شوہر اسد نبیل نے طلاق دے دی تھی، جس کے بعد حق مہر کا تقاضہ کرنے پر اس نے حق مہر کی35 ہزار روپے کی رقم کا چیک دیا، لیکن جب چیک بینک سے کیش کرانے گئے تو بینک کے عملے نے چیک کیش کرنے سے انکار کر دیا۔




یہ شکایت لے کر فورٹ تھانے گئے تو پولیس نے کیس داخل کرنے سے انکار کر دیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کو کیس داخل کرنے کا حکم دیا جائے ۔
Load Next Story