پاکستان عالمی باکسنگ ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکے گا

فیڈریشن درکار رقم کا انتظام نہیں کرسکی، کوشش بدستور جاری ہے، اقبال حسین

بندوبست ہونے پر جمعے کو ٹیم روانہ ہوسکتی ہے،سیکریٹری۔ فوٹو: فائل

فنڈز نہ ہونے کے باعث پاکستان عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کر سکے گا۔

آئی او سی کی تسلیم کردہ پی او اے سے الحاق شدہ پی بی ایف کے سیکریٹری اقبال حسین نے بتایا کہ6 رکنی ٹیم کو عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جمعے کو قازقستان کے شہر الماتے روانہ ہونا تھا تاہم پی ایس بی سے فنڈز نہ حاصل کرنے والی فیڈریشن درکار رقم کا انتظام نہیں کرسکی،11سے27 اکتوبر تک شیڈول ایونٹ کیلیے 4باکسرزمحب باچا (49 کے جی)، محمد وسیم(52کے جی)،نادر بلوچ(56کے جی) اورمیر بلاج (60کے جی) منتخب ہوئے تھے،علی بخش کو کوچ اور اقبال حسین کوبحیثیت منیجر روانہ ہونا تھا۔




قبل ازیں ایک آفیشل محمد طارق کو ٹیم کے ہمراہ نہ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، قومی باکسر محمد وسیم گذشتہ ماہ ہی سے الماتے میں تربیت حاصل کرنے میں مصروف ہیں، دریں اثنا رابطے پر اقبال حسین نے کہا کہ قومی ٹیم کے ویزے لگ چکے، عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے وہ ٹکٹوں اور دیگر اخراجات کے لیے رقم کا انتظام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بندوبست ہونے پر جمعے کو ٹیم روانہ ہوسکتی ہے، واضح رہے کہ آئبا کے تحت ہر2برس کے بعد ہونے والی عالمی چیمپئن شپ کا آغاز 1974میں ہوا تھا،اس میں 19 سے40 برس کے باکسرز10 درجات کے مقابلوں میں شرکت کرھتے ہیں۔
Load Next Story